Saturday, July 27, 2024, 1:01 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین اسرائیل پر حملہ کرنیوالوں کے ہاتھ چومتے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

اسرائیل پر حملہ کرنیوالوں کے ہاتھ چومتے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

حماس کا حملہ اسرائیل کی فوج اور انٹیلی جنس کی ناقابل تلافی شکست ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہےکہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں ہے۔

ٹی وی پر خطاب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو سراہتے ہوئےکہا کہ جس نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں تھا لیکن اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس کے لیے ناقابل تلافی شکست ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حماس کے تباہ کن حملے نے اسرائیل کے اہم انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے جس کی تلافی اتنی آسان نہیں ہے۔

banner

ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل کو ہی اس کی اپنی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

واضح رہےکہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ حماس کے اس حملے کے پیچھے ایران موجود ہے تاہم امریکی حکام نے فوری طور پر ایران کے ملوث ہونے کے کوئی انٹیلی جنس شواہد پیش نہیں کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023