پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
22 سالہ فاتح پولش کھلاڑی نے فائنل میں 69 منٹس میں حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
آئیگا سویٹیک نے حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو شکست دے کر سال کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔
اس فتح کے ساتھ ہی آئیگا سویٹیک کے کیریئر کے مجموعی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔