انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج سری لنکا کے خلاف حیدرآباد دکن میں کھیلے گا۔
سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن کےموقع پر پلیئنگ الیون پر تبادلہ خیال ہوا اور کل کے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ فخرزمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پلیئنگ الیون میں بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی۔