غزہ میں مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے چھ دن کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار 417 فلسطینی شہید ہوئے ،زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 447 بچے اور 248 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔ 50 سے زائد طبی عملہ شہید ہوا ہے
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے 12 کارکن ہلاک ہو چکے ہیں، عملے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔