آسٹریلیا کے انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را ‘ کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔
مائیک برجیس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات درست ہیں، تصدیق کے بعد ہی کینیڈین حکومت نے بھارت کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
آسٹریلیا کے انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل پر بھارت کینیڈا تنازع کی وجہ نہیں بنتی، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
اس سے قبل امریکی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق بھی مودی حکومت سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث نکلی تھی۔خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے شہر سرے میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔