آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کا صحت جرم سےانکار کردیا۔عدالت نے کیس کے گواہان کو بیانات کے لئے 27 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔