پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے مری میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان تاریخی اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے موضوعات زیر غور آئے ہیں۔
پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زوردیا گیا۔
مریم نواز نے کورونا اور سیلاب کے دوران امریکا کی جانب سے ڈونلڈبلوم کی کوششوں کو سراہااور تعریف کی ہے۔