چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے
ترجمان پاک فوج نے بتایا کپ حملوں کے دوران مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے 4 جوان بھی شہید ہوئے۔
فوج کے ترجمان کے مطابق چترال میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے حملے کیے۔ شرپسندوں نے دو فوجی چوکیوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان صوبوں نورستان اور کنڑ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت سے افغان عبوری حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا تھا، امید ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی، پاکستان کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پرعزم ہیں، فوجی جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔