امریکا نے کہا ہے کہ وہ رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ پاکستان میں منصفانہ انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے نیوز بریفنگ کہا کہ پاکستان کو امریکا کے قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں،پاکستان کے ساتھ بہت سے ایشوز پر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں،امریکا کا بڑا پن ہے کہ یہاں رہنے والے آئینی حق استعمال کرتے ہیں۔
میتھیو ملرنےکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں، امریکاپاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو سپورٹ کرتے ہیں،منصفانہ انتخابات کے علاوہ کوئی دوسری پوزیشن نہیں رکھتے۔