ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی ٹیم نے 35 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔
افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ابراہیم زدران نے 22، رحمت شاہ اور حشمت اللہ شہیدی نے 18،18 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔
نجیب اللہ زدران 5 اور محمد نبی 6 رنز بناکر پویلین لوٹے، راشد خان نے 9 اور مجیب الرحمان ایک رن ہی بنا سکے۔ اس کے علاوہ نوین الحق اور فضل فاروقی کے حصے میں ایک بھی رن نہ آ سکا۔ بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شرف الاسلام نے دو اور تسکین احمد، مستفیظ الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن 57 رنز اورنجم الحسین 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔