عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں جاری جھڑپوں میں کم از کم 18 تھائی شہری ہلاک ہوئے ہیں اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے متعدد تھائی شہریوں کو یرغمال بنالیا ہے۔
اس حوالے سے تھائی لینڈ کی جانب سے امید کی جاری ہے کہ حماس تھائی یرغمالیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی
تھائی لینڈ کا کہنا ہےکہ اسرائیل میں موجود تھائی شہریوں کا کسی تنازع سے لینا دینا نہیں، اسرائیلی حکومت تھائی شہریوں کی بحفاظت بازیابی میں مدد کرے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے کیے جارہے ہیں، گزشتہ رات غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان نشانوں میں ایک بلند عمارت، فلیٹ اور ایک مسجد شامل ہے۔