آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے استعمال سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار تشویش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے استعمال سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار تشویش کیا۔
اس کے علاوہ آرمی چیف نے پاکستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
260th Corps Commanders Conference at GHQ chaired by General Syed Asim Munir, NI(M), #COAS@OfficialDGISPR #PakistanArmy #Pakistan #Gaza #Palestine
The participants of the conference recited Fatiha for the martyrs of Mastung, Hangu and Zhob during the holy month of… pic.twitter.com/mi4BoyHen8
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 17, 2023
فورم نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا، شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت کے معیشت کی بحالی کے اقدامات میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائےگی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ مافیا اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو مزید تقویت دی جائےگی،کارروائیوں سے معاشی سرگرمیوں کو منفی اثرات سے نجات دلائی جاسکےگی، پاک فوج کارروائیوں میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کرتی رہےگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ہر قسم کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف ملکی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔