بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے خصوصی گولڈن ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو ورلڈکپ میچز دیکھنے کیلئے گولڈن ٹکٹ پیش کیا۔
بی سی سی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ’بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کو ورلڈکپ کا گولڈن ٹکٹ ‘سپر اسٹار آف دی ملینیم’ امیتابھ بچن کو پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا’۔
ون ڈے کرکٹ کا ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میچز دیکھنے کے لیے عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے ستارے بھی پرجوش ہیں۔