پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل بھوربن میں بزنس ٹائیکون سلیم کریم کے ساتھ شادی کرلی۔
ماہرہ خان کی شادی کی تقریب کو نجی رکھا گیا تقریب میں کوئی تصویر ویڈیو نہیں لے سکتا تھا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتا تھا۔شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوستوں نے شرکت کی۔
Pakistani actress, Mahira Khan has tied the knot with business tycoon, Salim Karim.#mahirakhanwedding #MahiraKhan pic.twitter.com/Tmh4GzW6kq
— Malik Hassan (@mlikhasan) October 2, 2023
سلیم کریم کون ہیں؟
سلیم کریم ایک کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے سمپیسا کے سی ای او کے طور پر کاروباری دنیا میں اپنی شناخت بنائی ہے۔
ماہرہ خان کی پہلی شادی کب ہوئی؟
اس سے قبل 2007 میں اداکارہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم 2015 میں جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی تھی ، پہلی شادی سے ماہرہ خان کا ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔