کراچی پولیس نے صدر میں موجود احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملے کے الزام میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے
احمدیہ کمیونٹی کے مطابق پیر کے روز ہجوم نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع ان کے ایک کمیونٹی ہال پر حملہ کیا ۔
مشتعل ہجوم نے ہال میناروں کو مسمار کیا، جگہ جگہ توڑ پھوڑ کی، اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ ان میں سے کچھ نے عبادت گاہوں میں موجود احمدیوں پر تشدد بھی کیا۔
احمدیہ کمیونٹی کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ اسی عبادت گاہ کی اس سال فروری میں بھی بے حرمتی کی گئی تھی۔ اس وقت بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی لیکن مجرموں کو چھوڑ دیا گیا۔