ایران کی پاسداران انقلاب کی رضاکار فورس ’باسج‘ کے ایک رکن کو مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والی تقاریب کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جنوبی صوبے فارس کے شہر نورآباد میں ’باسج‘ گارڈز پر دو نامعلوم حملہ آوروں کی شدید فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع شہر کاراج میں فسادات اور توڑ پھوڑ کرنے کی کوششوں میں ملوٖث دہری شہریت کے حامل ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مظاہروں کے موقع پر عوام کو بھڑکانے کی کوشش کرنے والے 97 افراد کی شناخت کی ہے اور 15 انسٹاگرام پیجز کو بھی بلاک کر دیا ہے۔