اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا
پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں، پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کے لیے ہے ہی نہیں
پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا، پرویز الٰہی مارچ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔پرویز الٰہی کی فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی