صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری نے آفیشل سیکرٹ اور ملٹری ایکٹ دونوں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عابد زبیری نے کہا 90 دن میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں فیصلہ ہوا جس پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوا۔عدالتیں اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرواسکتیں تو تالہ لگا دیں، جج متحد ہوتے تو آج ایسا نہیں ہوتا۔خدارا عدالتیں اپنی رٹ کو منوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں، ہمارے ملک میں الیکشن نہ کروانے کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، اگر توہین عدالت لگانی ہے تو چیف الیکشن کمشنر پر لگائیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 14 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کی بار کونسلز میں 14 ستمبر کو آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے احتجاج کیا جائےگا۔