شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک جمشید خان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانس نائیک جمشید خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، 28 سال کے لانس نائیک جمشید خان شہید کا تعلق دیر بالا سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔