پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پارٹی رہنما عثمان ڈار کو اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عثمان ڈار کو نا معلوم افراد نے کراچی کے علاقے ملیر سے اغوا کیا۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، عثمان ڈار کو بازیاب اور مجاز عدالت میں پیش کیا جائے۔
عثمان ڈار کی والدہ نے وڈیو پیغام میں کہا کہ جنہوں نے اغواء کیا وہ کہ رہے ہیں ہمیں نہیں پتہ۔ میں چاہتی ہوں میرے بیٹے کو سر عام عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کا دفاع کر سکے۔ میری عمر کو مد نظر رکھتے ہوئے میری اس اپیل کو سنا جائے
عثمان ڈار کی والدہ کا ہنگامی پیغام 🚨
میرے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے اور جنہوں نے اغواء کیا وہ کہ رہے ہیں ہمیں نہیں پتہ۔ میں چاہتی ہوں میرے بیٹے کو سر عام عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کا دفاع کر سکے۔ میری عمر کو مد نظر رکھتے ہوئے میری اس اپیل کو سنا… pic.twitter.com/ExuRqulOqf
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 9, 2023
تحریک انصاف نے کہا کہ پہلے عون عباس بپّی، پھر صداقت عباسی اور اب عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا، پارٹی کو کچلنے کا یہ نیا کلیّہ بھی پہلے حربوں کی طرح ناکام ہوگا۔