نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ انہیں نہیں معلوم کہ نوازشریف کسی ڈیل کے تحت آرہے ہیں یا نہیں۔صدر مملکت نے اپنے خط میں الیکشن سے متعلق تجویز دی ہے فیصلہ نہیں کیا۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کی نگران حکومتیں قانونی ہیں
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔
اسلام آباد میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزارت قانون کی رائے آنے کے بعد ردعمل دیں گے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا انتخابات کی تاریخ کا تعین کرنا نگران حکومت کا کام نہیں ہے، اگر ہم انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو یہ غیر قانونی ہو گا، کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔