چترال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔