ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق 2 شدت پسندوں نے تھانا دوآبہ میں اندرگھسنےکی کوشش کی، تھانے کے گیٹ پر کھڑے پولیس جوانوں کی فائرنگ سے ایک خودکش بمبارتھانے کے گیٹ پر ہی مارا گیا۔
دوسرے دہشت گرد نے تھانے کے اندر داخل ہو کر مسجد میں خود کو اڑایا، پولیس کے بروقت رسپانس سے دھماکے سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔
ہنگو میں بھی نماز جمعہ کے دوران دھماکہ
ایکسٹینشن لینے والوں سے کون جواب طلب گا اگر انکو عمران خان کو فکس کرنے سے فرصت مل گئی ہو تو؟pic.twitter.com/LuoT2HGpka
— Shams Khattak (@Sh_am_92) September 29, 2023
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو گیٹ پر روکنے والے اہل کار نے بڑی ہلاکتوں سے بچالیا۔
کور کمانڈر پشاور کاجائے وقوعہ کا دورہ
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نےہنگو میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ریسکیوآپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی
Core-Commander Peshawar, Gen Hassan Azhar Hayat, visited Hangu where a blast happened in Friday prayers earlier today. Five people were killed in this blast, and dozens are injured. pic.twitter.com/9oFWt1RBqT
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 29, 2023
لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نےسی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیا اوردھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔کور کمانڈر نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔
کور کمانڈرپشاور کا کہنا تھادہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔