سکھر میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آگے الیکشن آرہے ہیں، کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، 90 دن میں نہیں تو 100 دن میں الیکشن ہوں گے، 100 دن میں نہیں تو 120 دن میں الیکشن ہوں گے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اور ملک کے ہر کونے میں جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دیوار پر لکھا ہے اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، کرکٹر کو بھگت لیا اب واپس نہیں آنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، ’اگر جج کو مفت پلاٹ دے سکتے ہیں توعوام کو بھی گھر ملنے چاہئیں‘۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چودہ ستمبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگا۔