القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔
سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بھی نہیں ہوں، طلبی کا نیب نوٹس غیر قانونی ہے واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی تھی