اسرائیلی وفد کا پہلا اعلانیہ دورہ سعودی عرب آمد۔پانچ رکنی قسرائیلی وفد نے ریاض میں ہونے والے یونیسکو اجلاس میں شرکت کی۔
اس اجلاس کا مقصد یونیسکو کے ثقافتی اور تاریخی مقامات سے متعلق عالمی ورثے کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔
اسرائیلی وفد میں شامل ایک اہل کار نے میڈیا کو بتایا کہ ’’ ہمیں یہاں آ کر خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک اچھا پہلا قدم ہے۔ہم یونیسکو اور سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘
اسرائیلی وفد نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث دبئی کے راستے سفر کیا ہے