لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالے بھپر گئے ۔ پانی کا فلو زیادہ ہونےکے باعث دو ڈیم بھی ٹوٹ گئے
منہ زور پانی شہر کی آبادیوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ شہر کا 25 فیصد رقبہ پانی میں ڈوب گیا۔ بحیرہ روم کے طوفان “ڈینیل” نے شہر میں مزید تباہی پھیلادی
موسلا دھار بارشوں کے باعث درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ سڑکیں اور پُل سیلابی ریلے میں بہہ گئے
Due to catastrophic flooding in Libya, about 5,000 people died in the city of Derna alone, – Al Jazeera
The media report more than 10 thousand missing. pic.twitter.com/1hwP6nHS4H
— UNEWS (@UNEWSworld) September 12, 2023
ملک کے مشرق میں حکومت کے صحت کے ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔
وزیر داخلہ اعصام ابو زریبہ نے بتایاکہ درنہ شہر میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ایک ہزار 500 افراد کی لاشیں مِل گئی ہیں
🚨 Around 2,000 people have died and thousands more are missing after Storm Daniel dumped so much rain on Libya’s northeast that two dams collapsed sending water flowing into already inundated areas. pic.twitter.com/a8iv5Lx5FV
— • (@Alhamdhulillaah) September 12, 2023
نامساعد موسمی حالات نے لیبیا کے شہروں بن غازی، بیضا، مرج اور سوسہ کو بھی متاثر کیا ہے