شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی سیکورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، مقامی آبادی کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا۔
On 7th October 2023, in an intense fire exchange between our troops and terrorists in area of Razmak, North #Waziristan District; terrorist "Azeem Ullah alias Ghazi" was sent to hell due to effective engagement by our troops
Weapons and ammunition recovered from the… pic.twitter.com/QdOtxuVL4n
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 8, 2023
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔