پیپلز پارٹی رہنماؤں کی لاہور میں پریس کانفرنس
پیپلز پارٹی رہنماؤں کا مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اداروں کے پیچھے چھپنا اچھی بات نہیں، 9 ستارے کہیں پھر نہ اکھٹے کیے جائیں
پی پی رہنما نے کہا کہ کچھ چیزیں اتحادیوں کی جانب سے آرہی ہیں، اختلاف کرنے میں اتنی جلدی نہ کریں کیونکہ بات نکلے گی تو دور تک جائے گی، ٹویٹ دیکھی ہے کہ ہم سندھ آرہے ہیں، لہٰذا ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ کے پی اور پنجاب میں اتحاد بنائیں گے۔
اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑنے کی قدغن ہے، ووٹ کو عزت دو کے نظریے سے کوئی بھاگا تو ہمارا کیا قصور ہو، 9 ستارے کہیں پھر نہ اکھٹے کیے جائیں۔
ن لیگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی اتحادی تو تھے لیکن نظریاتی اتحادی کبھی نہیں ہوسکتے، اداروں کے پیچھے چھپنا اچھی بات نہیں ہے، ہمارے چیئرمین نے پختگی کا مظاہرہ کیا تو آپ کو حکومت دلائی۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم عدلیہ میں نہ جسٹس قیوم اور نہ ضیاالحق کی باقیات چاہتے ہیں، افتخار چوہدری کی بھی باقیات نہیں چاہتے۔