اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیرااعلیٰ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت لے جایا جارہا ہے اور انہیں آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کیا جائے گا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر ملازمتیں دینے اور لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے چار مقدمات درج ہیں۔
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی۔