پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی۔
پارٹی تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لئے برابر ہوں، امید ہے کہ نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو “پراجیکٹ” کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا، نوازشریف اور اُن کے ساتھی ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف اور نائب صدر حمزہ شہباز شریف کا پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب
اجلاسوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے جوش و… pic.twitter.com/jSq4oAlD8j
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2023
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو پلس کیا ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہو گئی، نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔