سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو کرارا جواب دیا
حبا فواد چوہدری نے ایکس (ٹوئٹر) پر شہباز گل کے جواب میں کہا کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔
امریکہ بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی اگر آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے، یہ کیا وفاداری ہوئ کہ عمران خان اقتدار میں آئے آپ امریکہ سے اسلام آباد آگئے اور وہ جیل گئے تو آپ امریکہ پہنچ گئے؟ اسد صاحب اور فواد پاکستان میں ہیں پاسپورٹ بدل کر امریکہ نہیں پہنچ گئے https://t.co/7OuAYv2Rn8
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) September 17, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ کیا وفاداری؟ عمران خان اقتدار میں تو آپ امریکا سے اسلام آباد آگئے، وہ جیل گئے تو آپ امریکا پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسد عمر اور فواد پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکا نہیں پہنچ گئے۔