Thursday, September 12, 2024, 12:49 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین قرض میں پھنسے ممالک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا: نگران وزیر اعظم

قرض میں پھنسے ممالک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا: نگران وزیر اعظم

پاکستان ایران سے قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اہداف حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشئیٹو پرعمل درآمد سنگ میل ہے، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غذائی پیداوار، انفرا اسٹرکچر، سرمایہ کاری، صنعت کاری اور صحت کے شعبوں میں اقدامات کرنا ہوں گے۔

banner

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائنز پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ایران سے قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو اپنے جغرافیائی محل وقوع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیو یارک میں امریکی صدر جو بائیڈن کے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں عشائیہ دیا جا گیا جس میں وزیراعظم اوران کی اہلیہ کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023