گران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نےکہا ہےکہ سندھ میں ڈاکوؤں کے پاس دو ہی راستے ہیں ، ہتھیار ڈالیں یا قانون کا سامنا کرنےکے لیے تیار ہوجائیں۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں سرداروں کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، اغوا میں ایم این اے بھی ملوث ہوا تو اس کے خلاف ایف آئی آر کاٹیں گے۔
کچے میں ڈاکوؤں اور پکے میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بیک وقت آپریشن جاری ہے،کراچی سمیت سندھ کو کرائم فری بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری ترجیحات میں شامل ہے