سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔
I decided to leave Pakistan cricket technical committee. I served as honorary member. I would like to thank Zaka Ashraf sb for giving me this opportunity. I m always available whenever Zaka Ashraf sb need my honest suggestions for Pakistan cricket. My best wishes for Pakistan…
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 21, 2023
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ایماندارانہ تجاویز دینے کے لیے ہروقت حاضر ہوں، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی۔پاکستان زندہ باد ۔