پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سےلاہورمیں ملاقات کی ،اور ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان چالیس منٹ تک ملاقات جاری رہی جس میں ملکی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
ملاقات میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد
لاہور: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی
لاہور: صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے… pic.twitter.com/6LSBT4gjd2
— PPP (@MediaCellPPP) September 21, 2023
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے ۔