Thursday, November 21, 2024, 9:09 PM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےلیے قریب ہوتے جا رہے ہیں، محمد بن سلمان

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےلیے قریب ہوتے جا رہے ہیں، محمد بن سلمان

ہمیں امید ہے ایک دن مسئلہ فلسطین حل ہوگا اور فلسطینیوں کی زندگی آسان ہوگی، سعودی ولی عہد

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف قریب ہوتے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ اب تک ہمارے اچھے مذاکرات کے ادوار گزرے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے قریب آتے جا رہے ہیں مگر ہمارے لیے مسئلہ فلسطین بہت اہم ہے، ہمیں امید ہے ایک دن فلسطین کا مسئلہ حل ہوگا اور فلسطینیوں کی زندگی آسان ہوگی۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات معطل ہو چکے ہیں تو انہوں نے کہا کہ’ نہیں، یہ سچ نہیں ہے۔

banner

محمد بن سلمان نے کہا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہمیں بھی اسے رکھنے کی ضرورت ہوگی، سعودی عرب کو کسی بھی ملک کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے یا استعمال کرنے پر تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایک نئے ہیروشیما کو برداشت نہیں کرسکتی، اگر آپ ایٹمی ہتھیار استعمال کرتے ہیں تو آپ کو باقی دنیا سےبھی لڑائی لڑنا پڑے گی، جوہری ہتھیار رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں،انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

ولی عہد نے کہا ’سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کےلیے مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد سے تہران کے ساتھ تعلقات اچھی طرح آگے بڑھ رہے ہیں اور امید ہے خطے کی سلامتی اور استحکام کے فائدے کے لیے ایسا کرتے رہیں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن امریکہ سمیت سعودی عرب کا بھی دشمن تھا، اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ نے سعودی عرب کو بھی نقصان پہنچایا۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے بہت سے مسائل تھے مگر اب ہم بڑے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری ترجیح معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے، ہم جلد ہی دنیا کی مضبوط ترین معیشت کے طور پر دنیا میں کھڑے ہونگے۔

ان کا کہنا تھا ’اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ مارکیٹ کے استحکام پر مبنی ہے اور اس کا مقصد روس کو یوکرین میں اپنی جنگ لڑنے میں مدد کرنا نہیں تھا۔

ہم صرف رسد اور طلب پر نظر رکھتے ہیں۔ اگر رسد کی کمی ہے تو اوپیک پلس میں ہمارا کردار اس کمی کو پراکرنا ہے۔ اگر ضرورت سے زیادہ سپلائی ہوتی ہے تو اوپیک پلس میں کردار مارکیٹ کے استحکام کےلیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023