امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک نے اقتصادی اور مالیاتی پالیسی پر توجہ مرکوز کرنے والے دو نئے ورکنگ گروپس کے قیام کا اعلان کیا۔
گروپ کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان باقاعدہ رابطے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ اور چین کی وزارت خزانہ “اکنامک ورکنگ گروپ” کی قیادت کریں گے جو میکرو اکنامک مسائل کو حل کرے گا۔
فنانشل ورکنگ گروپ ریگولیٹری اور مالیاتی استحکام کے مسائل پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس میں امریکی ٹریژری اور پیپلز بینک آف چائنا شامل ہوں گے۔
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا ایک پائیدار چینل قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم بات کریں خاص طور پر جب ہم متفق نہ ہوں۔