برطانوی وزیراعظم نے ملک میں سگریٹ پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ رشی سوناک کہتے ہیں کہ نئے اقدامات سے آئندہ نسل سگریٹ کی خریداری نہیں کرسکے گی۔
وزیراعظم رشی سوناک کا کہنا ہے کہ انسداد تمباکو نوشی اقدامات اٹھارہے ہیں، جس سے نئی نسل سگریٹ کی خریداری نہیں کرسکے گی۔
برطانوی وزیراعظم کا عزم ہے کہ 2023ء تک ملک سے سگریٹ نوشی مکمل طور پر ختم ہوجائے۔
واضح رہے نیوزی لینڈ ایسی قانون سازی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے، جہاں یکم جنوری 2009ء کے بعد پیدا ہونے والا کوئی بھی فرد سگریٹ نہیں خرید سکتا۔