سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا۔
سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے۔
سفیر السدیری نے صدر محمود عباس کو سفارتی سفارتی اسناد پیش کیں جنہیں قبول کرلیا گیا ہے۔ السدیری فلسطین میں سعودی عرب کے غیر مقیم سفیر اور یروشلم میں قونصل جنرل کے طور پر کام کریں گے۔
#VIDEO: #Saudi Ambassador Naif Al-Sudairi arrives in #Palestine, meeting with Palestinian Foreign Minister Riyad Al-Maliki and presenting a copy of his credentials as a non-resident Ambassador Extraordinary and Plenipotentiary to Palestine and Consul General in Jerusalem. pic.twitter.com/zpftSNq86g
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) September 26, 2023
السدیری عمان میں سعودی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر السدیری نے کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جس میں حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کے فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے عزم کے لیے اہم مضمرات ہیں۔اس اقدام کے مثبت نتائج ہوں گے جو سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو منظم کرنے اور باضابطہ فروغ دینے کے لحاظ سے فلسطینیوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔