سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں کینیڈا سے بے دخل کیے گئے بھارتی ایجنٹ پون کمار رائے کی شناخت ظاہر ہونے کے بعد ان کے قریبی ساتھی سمنت کمار گوئل کو زیڈ کییٹیگری کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
کینیڈین وزارت خارجہ نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملنے کے بعد بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کیا تھا۔
کیبنیڈا نے بے دخل کیے گئے سفارت کار کی شناخت کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ پون کمار رائے کے طور پر ظاہر کی تھی۔پون کمار رائے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ“ (R&AW) کے اسٹیشن چیف کے عہدے پر فائز تھے۔
پون کمار کی شناخت طاہر ہونے کے بعد اب ان کے قریبی ساتھی سابق ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (R&AW) کے سربراہ سمنت کمار گوئل کو بھارتی وزارت داخلہ نے زیڈ کیٹیگری کی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔
سمنت گوئل کے دور میں بھارت اور بیرون ملک سکھ رہنماؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی تھی۔سمنت کمار گوئل قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے قریبی معتمد ہیں۔