Saturday, July 27, 2024, 5:41 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home کاروبار کھانسی کے شربت سے اموات: بھارت سمیت 28 ممالک کی کمپنیوں کو انتباہ جاری

کھانسی کے شربت سے اموات: بھارت سمیت 28 ممالک کی کمپنیوں کو انتباہ جاری

کمپنیوں نے اپنے ٹیسٹنگ کے طریقے بہتر نہ کیے، تو ان کی برآمد یا در آمد بند کر دی جائے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

کھانسی کے شربت کی وجہ سے متعدد ممالک میں ہونے والی اموات کے پیش نظر امریکا کے خوراک اور ادویات کے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کمپنیوں کو اپنی مصنوعات میں لا پرواہی پر انتباہ جاری کیا ہے۔

ایف ڈی اے نے ادویات کی در آمد پر جاری کیے جانے والے انتباہ کے بعد اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال 28 کمپنیوں کی سرزنش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا کہ کمپنیاں ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر فروخت ہونے والی ادویات اور صارفین کے استعمال ہونے والی مصنوعات میں زہریلے اجزا ، ایتھیلین گلائکول اور ڈائنتھیلین گلائکول کی مناسب ٹیسٹنگ درست طرح سے نہیں کی گئی ہے۔

امریکا سمیت بھارت ، جنوبی کوریا ، سوئٹزر لینڈ ، کینیڈا اور مصر سے مصنوعات برآمد کرنے والی 28 کمپنیوں کو انتباہی خطوط بھیجے گئے ہیں۔

banner

وارننگ میں کہا کہ اگر ان کمپنیوں نے اپنے ٹیسٹنگ کے طریقے بہتر نہ کیے، تو ان کی تمام مصنوعات کی برآمد یا در آمد بند کر دی جائے گی

بھارت اور انڈو نیشیا میں تیار کیے جانے والے کھانسی کے شربت سے دنیا بھر میں 300 سے زیادہ بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ان ادویات میں ڈی ای جی اور ای جی کی بہت زیادہ مقدار تھی، جو گردوں کے شدید زخم اور موت کا باعث بنی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023