Friday, November 22, 2024, 3:18 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین ملکی ترقی اوراستحکام کیلئےآپسی تعاون بڑھانا ہوگا، آرمی چیف

ملکی ترقی اوراستحکام کیلئےآپسی تعاون بڑھانا ہوگا، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کا دورہ پشاور، خواتین سمپوزیم اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

by NWMNewsDesk
0 comment

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہےکہ ہمیں ملک کے امن اور خوشحالی کیلئے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا ،ملکی ترقی اور استحکام کیلئےایک دوسرے سے تعاون بڑھاناہوگا، خیبرپختوانخوا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالارجنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کی معزز خواتین کے ساتھ سیشن میں حصہ لیا۔ اورسپہ سالار نے نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے محمد اعظم خان کے ساتھ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

banner

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے اور عوام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔شرکاء نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لئے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ پاک فوج خیبرپختونخوا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اسی دوران خواتین سمپوزیم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خواتین نے پاکستان کی پوری تاریخ میں ملک کی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ کے پی کے کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کی وجہ سے کثیر جہتی چیلنجز کا سامنا کیا، اور تمام ترمشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے عزم اور بہادری کا ثبوت دیا ،خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تمام خواتین خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں حصہ لیں ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023