سکرنڈ واقعے میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے بعد مظاہرین نے قومی شاہراہ سے دھرنا ختم کردیا۔
گزشتہ روز نوابشاہ میں سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی میں پولیس اور رینجرز نے مشتبہ خود کش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا، اس دوران فائرنگ سے 2 افراد مارے گئے جبکہ 5 افراد اور رینجرز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد مارے گئے افراد کے اہل خانہ نے قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دے دیا تھا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نگراں وزیر وزیر داخلہ حارث نواز سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی 4 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔
سکرنڈ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کی تشکیل پر مظاہرین نے قومی شاہراہ سے دھرنا ختم کردیا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کہنا ہے سکرنڈ واقعے کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات ہوگی۔