روسی شہر کازان میں افغانستان کے بارے میں اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
“ماسکو فارمیٹ” نامی اجلاس میں افغان حکومت کے نمائندوں کے علاوہ چین، سعودی عرب، قطر، پاکستان اور ترکیہ کے وفود نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء نے افغانستان کی موجودہ صورتحال، افغان عوام کے درمیان مفاہمت کے مسائل، علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور تنازعات کے خاتمے کے بعد افغانستان کی تعمیر نو کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا افغانستان اور پڑوسی ممالک میں امریکا اور نیٹو کی فوجی موجودگی کی واپسی ناقابل قبول ہے۔ ان کا ملک غیر علاقائی کھلاڑیوں کی جانب سے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی کوششوں پر فکر مند ہے۔