شدت پسند تنظیم کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے ایک بیان میں مستونگ اور ہنگو حملوں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔
تنظیم کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگو کی مسجد اور مستونگ میں ہونے والے دھماکے افسوسناک ہیں اور تنظیم ان دونوں حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ مساجد ، مدارس، سکول اور عوامی اجتماعات تنظیم کے اہداف میں شامل نہیں اور جمعے کو ہونے والے دونوں دھماکوں سے اس کوئی تعلق نہیں۔
جمعے کے روز بلوچستان کے شہر مستونگ اور ہنگومیں خود کش دھماکوں میں 57 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔