مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہےکہ نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر نوجوانوں اور مزدوروں کے لیے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دورکا آغاز کریں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن یوتھ والنٹیئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کی معیشت بحال کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،21 اکتوبرکو عوام ثابت کریں گےکہ قائد صرف نواز شریف ہیں۔
نواز شریف کا دور خوشحالی کا دور۔#نواز_تیرے_جانثار pic.twitter.com/usGCqPduwf
— PMLN (@pmln_org) October 1, 2023
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلندکیا، نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں توپاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، ہم نےقوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے۔