Saturday, July 27, 2024, 2:07 AM
**ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار **سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا **سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر فیصلہ سنادیا **کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، عدالت **گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلایا جائے، سپریم کورٹ **آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون بھی آئین سےمتصادم قرار **سائفرکیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد **چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا صحت جرم سے انکار **عدالت نے فرد جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی **عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کرلیے **سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین انتخابات اس وقت ضروری نہیں، معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان

انتخابات اس وقت ضروری نہیں، معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان

نگرانوں میں پھر حکومت کسی اور نگران کی ہوتی ہے، سربراہ جے یو آئی

by NWMNewsDesk
0 comment

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات اس وقت ضروری نہیں بلکہ ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، تاہم ہم ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخرمیں انتخابات کرانے کا کہا ہے لیکن اس دوران کے پی کے میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے، بڑی آبادی الیکشن میں ووٹ کیلئے جانے کے قابل نہیں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مسائل ابھی عدالت میں ہیں، جو بھی ملک میں اس وقت صورتحال ہے اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 2 ارب پر لانے والے پی ٹی آئی والے ہیں، معاشی لحاظ سے ملک کو دلدل میں گرانے والے بھی پی ٹی آئی ہے، ڈیڑھ سال میں ہماری پی ڈی ایم کی گورنمنٹ نے زرمبادلہ کے ذخائر کو گیارہ ارب تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دوستوں سے جب بھی پوچھا انھوں نے کہا کہ وہ آئیں گے،پی ڈی ایم اتحاد اب غیر فعال ہے اس لیے نواز شریف کے ویلکم کی ترتیب وہی بنائیں گے۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں نگران حکومت والا فلسفہ ہی غلط ہے، نگرانوں میں پھر حکومت کسی اور نگران کی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023