امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکر کیون میکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے پیش کی جانے والی تحریک کامیاب ہوگئی۔
ریپبلکن اکثریت والے ایوان میں 210کے مقابلے میں 216 اراکین نے اسپیکر کو ہٹائے جانے کے حق میں ووٹ دیئے۔
امریکی تاریخ میں پہلی بارہوا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو عدم اعتماد کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے
امریکی اسپیکر کو ہٹانے کا یہ نادر طریقہ کار گزشتہ صدی میں صرف دو بار استعمال ہوا تھا اور کبھی کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔
اسے آخری بار 2015 میں اسپیکر جان بوہنر کے خلاف استعمال کیا گیا تھا،اس سے پہلے یہ طریقہ کار آخری بار 1910 میں استعمال ہوا تھا۔
ہٹائے گئے امریکی اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں اپنی لڑائی جاری رکھ سکتا ہوں البتہ اس کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک امریکی ایوان نمائندگان میں کوئی اسپیکر نہیں ہوگا، ریپلکنز نے نئے اسپیکر کی تعیناتی سے متعلق 10 اکتوبر کو اجلاس بلایا ہے اور 11 اکتوبر کو نئے اسپیکر کیلئے ووٹنگ متوقع ہے۔