ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، ہیکر نے سابق امریکی صدر کے مرنے کی خبر چلا دی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ٹویٹر ایکس اکائونٹ سے ان کے والد کے موت کی خبر نے تہلکہ مچادیا اور امریکیوں کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ والد کے مرنے کے بعد اب وہ امریکہ کے صدر کیلئے انتخاب لڑیں گے۔
جونیئر ٹرمپ کے ایکس اکاؤنٹ سے صدر جوبائیدن اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے حوالے سے بھی ٹویٹ کی گئی تھی۔ تاہم بعد میں یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا اکائونٹ ہیک ہوا ہے اور یہ خبر ہیکر نے چلائی ہے۔
اب اس ٹویٹ کو ایمبیڈ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایمبیڈ کرنے پر کمپنی کی طرف سے ایک میسج دیاجارہے کہ اس ٹویٹ کو ایمبیڈ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ یا تو پرائیویٹ کردی گئی ہے یا پھر اس کو ڈیلیٹ کردیاگیا ہے۔